ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سب سے تیز 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز وراٹ کوہلی

سب سے تیز 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز وراٹ کوہلی

Wed, 02 Dec 2020 18:36:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،02 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)وراٹ کوہلی نے آسٹریلیائی کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ہندوستان کے لئے 63 رنز بنائے اور ون ڈے فارمیٹ میں سب سے تیز 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

اس کے علاوہ 2008 میں ڈیبو کرنے والے وراٹ کوہلی اپنے 13 سالہ ون ڈے کیریئر میں دوسری مرتبہ ایک سال میں سنچری نہ بناسکے۔ وراٹ نے سال 2008 میں ون ڈے میں کوئی سنچری اسکور نہیں کی تھی اور اس کے بعد سال 2020 میں وہ ایک بھی سنچری اسکور نہیں کر سکے۔

وراٹ کوہلی نے دسمبر 2019 میں کولکاتہ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ اس کے بعد وہ ہر سال ون ڈے میں سنچری بناتے رہے، لیکن اس سال وہ ایسا نہیں کر سکے۔ سال 2020 میں ان کی بہترین اننگز 89 رنز تھی جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں دوسرے ون ڈے کے دوران کھیلی تھی۔ 2020 میں وراٹ کوہلی نے پورے سال میں 9 ون ڈے میچ کھیلے، جس میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 6 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچ کھیلے۔ ان میچوں میں انہوں نے 47.88 کی اوسط سے مجموعی طور پر 431 رن بنائے۔

وراٹ کوہلی کے ون ڈے کیریئر کے بارے میں بات کی جائے تو اس فارمیٹ میں ان کا بہترین اسکور 2008 میں 54 رن تھا جبکہ 2020 میں یہ 89 رنز تھا۔ اس کے علاوہ ہر سال انہوں نے سنچری بنائی اور انہوں نے سال 2012 میں اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 183 رنز بنائے۔ انہوں نے سال 2018 میں ون ڈے کیریئر کی دوسری بہترین اننگز کھیلی اور اس سال ناٹ آؤٹ 160 رنز بنائے۔ 2016 میں انہوں نے اپنے کیریئر کی اب تک کی تیسری بہترین اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ 154 رن بنائے۔


Share: